حویلی لکھا‘واپڈا کے ہاتھوںخوار ہونے والے دیہی صارفین نے شہر کا رخ لیا

واپڈا آفس کے باہر ٹائر جلاکر چار گھنٹے شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے رہے

منگل 26 جون 2018 13:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) واپڈا کے ہاتھوںخوار ہونے والے دیہی صارفین نے شہر کا رخ لیا،واپڈا آفس کے باہر ٹائر جلاکر چار گھنٹے شدید نعرے بازی اور احتجاج کرتے رہے گزشتہ تین ماہ سے ہمیں بجلی کی مسلسل فراہمی کا سلسلہ منقطع کیا گیا ہے ماہانہ بل بھی ادا کررہے ہیں ،مظاہرین کی دہائی ، سیاسی طور پہ بااثر ایس،ڈی،او امظاہرین کا جائز مطالبہ حل کرنے کی بجائے الٹا اُن سے الجھنے کی کوشش کرتا رہا مقامی پولیس نے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے مظاہرین کو پُرامن طور پہ منتشر کیا ۔

(جاری ہے)

رورل سب ڈویژن سے منسلک نواحی علاقے 3/SPکے رہائشی سینکڑوں افراد نے ڈنڈوں سوٹو سے لیس ہوکر واپڈ آفس کا رخ کرلیا آفس کے سامنے ٹائروں کو جلا کر چار گھنٹے سڑک کوبلاک کیئے رکھا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرین نے ،،جہان پاکستان،، کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ سے انہیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی نہیں کی جارہی مظاہرین نے ایس،ڈی،او رورل امین طیب پہ الزام عائد کیا کہ اُس نے متاثرہ علاقہ میں قائم مختلف کولڈ سٹوروں سے بھاری رقوم لیکر بجلی کے لوڈ میں ردوبدل کرادیا ہے جس کے باعث انہیں بہت کم بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے بامشکل واٹر پمپ بھی نہیں چلایا جاسکتا ایس ڈی اونے کرپشن کے حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزام کے بارے اپنا مو،ْقف فراہم نہیں کیا جبکہ مظاہرین سے الجھنے میں اسے انتہائی سرگرم پایا گیا جس کے بعد مقامی پولیس سٹی پولیس انچار ج امین اور رانا سجاد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے شدید غصہ کا شکار مظاہرین کو پُرامن طور پہ منتشر کرنے میں کامیاب ہوئے ،دوسری جانب گزشتہ چھ روز میں واپڈا کے خلاف یہ دوسرا بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔