Live Updates

حویلی لکھا‘روبینہ شاہین وٹو اور خرم جہانگیر وٹو کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں محض افواہیںہیں ‘ترجمان تعمیر وطن گروپ علی لودھی

منگل 26 جون 2018 13:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) روبینہ شاہین وٹو اور خرم جہانگیر وٹو کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں محض افواہیںہیں ،ترجمان تعمیر وطن گروپ علی لودھی۔

(جاری ہے)

معروف سیاسی ورکر محمد علی خان لودھی ترجمان تعمیر وطن گروپ نے ،،جہان پاکستان،، سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے سیاسی قائد میاں منظور احمد وٹو اپنے پورے سیاسی پینل کے ساتھ مختلف قومی وصوبائی حلقوں سے بارہا بطور آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کرچکے ہیں ،تاہم چند سستی شہرت کے خواہشمند عناصر بلاوجہ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں کہ دختر منظور وٹو محترمہ روبینہ شاہین اور خرم جہانگیر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کردیئے ہیں جب وہ پارٹی میں شامل نہیں ہوئے تو پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے اُن سے منسوب تمام تر خبریں جھوٹی ہیں جوکہ سوشل میڈیا پہ پھیلائی جارہی ہیں محمد علی خان لودھی نے کہا کہ منظور احمد وٹو عوامی لیڈر ہیں انہوں نے بطور آزاد انتخابات میں سامنے آنے کا فیصلہ خود نہیں کیا بلکہ اُن کے ووٹروں سپوٹروں نے کیا ہے وہ ہمیشہ اپنے ووٹروں سپوٹروں اور حلقہ کی عوام کی سنتے ہیں خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے وہ آزاد انتخابات میں حصہ لیکر حریفوں کی نیندیں حرام کرچکے ہیں اور پچیس جولائی کا سورج اُن کے پورے پینل کی فتح لیکر آئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات