سرگودھا ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی سربراہی میں فورنزک آڈٹ ٹیم کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے آفس میں اجلاس

جن سکیموں کی منظوری تحت رول 18 آف پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2010 فارم "E" پر حاصل نہ کی گئی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

منگل جون 13:30

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی سربراہی میں فرینزک آڈٹ ٹیم کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے آفس میں اجلاس ہوا۔جس میں ضلع بھر کی تمام چھوٹی بڑی پرائیویٹ لینڈ سب ڈویژن، ہاؤسنگ سکیمز اور سوسائٹیوں کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس کا معائنہ کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جن سکیموں کی منظوری تحت رول 18 آف پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیمز رولز 2010 فارم "E" پر حاصل نہ کی گئی ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

فرینزک آڈٹ ٹیم نے ہمراہ متعلقہ تحصیلدار، چیف آفیسر، میونسپل آفیسر (پلاننگ)، ڈسٹرکٹ آفیسر(پلاننگ) ، بلڈنگ انسپیکٹر و دیگر ذمیداران موقع بھی ملاحظہ کیا۔ جن میں میٹرو سٹی 85 جھال بائی پاس روڈ، آئڈیل گارڈن شاہین آباد، بوجہ ہونے غیر قانونی ، بلا منظوری، اور جمع شدہ نقشہ کے خلاف ورزی ہونے کی صورت میں دفاتر سیل کر دئیے گئے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم اور ایڈن لائف اسکیم کی خلاف وریوں کی جامع رپورٹ پیش کرنے کیلئے میونسپل آفیسر(پلاننگ)، ڈسٹرکٹ آفیسر(پلاننگ) اور چیف آفیسر ضلعے کونسل کو ہدایات دی گئیں۔

(جاری ہے)

اور ان خلاف ورزیوں کی روشنی میں ان کے خلاف قانونی کارروائی ایک ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ گلبرگ سٹی کی خریدوفروخت بند کر دی گئی۔ اور مالکان کو بقیئہ قانونی ضبابطے جلد پورے کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کی علاوہ شریف گارڈن، نشرہ ولاز، بہاول ویلی، علی ٹاؤن، احسان ٹاؤن، بسمللہ ٹاون، طیبہ وللاز، کمبوہ کالونی، سفاری1 ہاؤسنگ اسکیمز کے دفاتر سیل کرنے اور مالکان کے خلاف FIR کا اندراج کی ہدایت کی گئی۔

تحصیل بھلوال کی کینال ویو اسکیم، تحصیل بھیرہ کی نیؤ بھیرہ سٹی اور ایفل سٹی کے دفاتر بھی سیل کر دئیے گئے۔ بھلوال کی لائف سٹی کا کام بند کروا دیا گیا اور حاکم سٹی کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح واپڈا کو ہدایت کی گئی کہ فارم "E" کے بغیر کسی ٹاؤن کو بجلی نہ دی جائے اور فارم "E" کے بغیر جن ٹاؤن کو بجلی دی گئی ہے ان کی بجلی فورناً کاٹ دی جائے۔

فارم "E" کے بغیر ہونے والی تشہیر کو روکنے کیلئے PHA سرگودھا کے ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور متعلقہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرذ کو اشتہاری بورڈ اتارنے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے علاوہ ضلع سرگودھا کی دیگر تمام ہاؤسنگ اسکیمز، سوسائٹیوں اور لینڈ سب ڈویڑن اسکیمز کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کیلئے اور آڈٹ پرفارمہ مکمل کر کے اگلے ہفتے دوبارہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی-