عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے‘وزیر جنگلات

آزاد کشمیر کو خوشحال اور بااختیار ریاست بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے‘سردار میراکبر خان

منگل 26 جون 2018 13:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کی خدمت کا مشن اور ریاست کو با اختیار بنانے وسائل کے حصول کے بعد اب عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاے جا رہے ہیں آزاد کشمیر کو خوشحال اور بااختیار ریاست بنانے کے لیے مسلم لیگ ن کی حکومت بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے انشاء اللہ آزاد کشمیر کو ماڈرن اسٹیٹ بنانے کے خواب کی تعبیر ضرور ہوگی پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ قائم ہوگی آزاد کشمیر کے تعمیر وترقی کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ وافر مقدار میں ترقیاتی فنڈز مہیا کیے گئے تیرہویںآینی ترمیم کے نفاذ سے آزادکشمیر میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے آزادکشمیر کی اسمبلی مقبوضہ کشمیر کی بھی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے اقدام کو آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مکمل حمایت حاصل ہے آزاد کشمیر کے عبوری آئین ایکٹ میں ترامیم کے بعد وفاقی محصولات این ایف سی میں آزاد کشمیر کے حصہ میں اضافہ ، نیلم جہلم اور منگلا ڈیم کے واٹر یوزز چارجز اور دیگر صوبوں کے برابر کرنے پر عملی اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت کے ٹھوس اور عملی اقدامات کے سلسلہ میں آزاد کشمیر سمیت ملک کے چھوٹے اور پسماندہ یونٹس کا احساس محرومی ختم ہوا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آئینی ترامیم کے سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی عدالت سے سرخرو ہو رہی ہے اورہم انتہائی مشکل حالا ت میں یہ اہم کا م کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان کی مرکزی حکومت اور مسلم لیگی قیادت نے ہمارے ساتھ بہت فراخدلانہ تعاون کیا ہے اور مختصر وقت میں ہماری حکومت کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئیںجو ہمارے مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قائدمسلم لیگ ن محمد نواز شریف،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق وزیر اعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے آزاد خطہ کی تعمیر وترقی ، آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کو بااختیار بنانے ، حکومت آزاد کشمیر کو باوقار بنانے ، دہائیوں سے زیر التواء آئینی انتظامی اور مالیاتی امور کو یکسو کرنے کے لیے جو تاریخی کردار ادا کیا وہ ریاست کے عوام کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ملک کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب لایااورملک کے اندر میگا پراجیکٹس شروع کیے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میںہماری حکومت اس مالی خودمختاری اوردستیاب وسائل کے بہترین استعمال کے ساتھ ساتھ اس مالی سال میں محصولات میں خاطر خواہ اضافے کے لئے ایک موثر اور جامع حکمت عملی پر عملدرآمد کرے گی انہوں نے موجودہ حکومت آزاد خطہ میں بلا تخصیص ترقیاتی عمل کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست تصرف کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے آزادکشمیر میں گزشتہ دو سالوں میں شاہرات تعلیم جنگلات صحت اور دیگر شعبے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں اور گڈ گورننس کا نتیجہ ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی فنڈز کا بروقت اور درست تصرف یقینی بنایا گیا ہے جسکے نتیجہ میں وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ۔