امریکا کی چینی کمپنیوں کی ملک میں سرمایہ کاری، چین کو تکنیکی برآمدات پر پابندی بارے میڈیا رپورٹس کی تردید

منگل جون 13:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) امریکا نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں امریکی کمپنیوں میں چینی سرمایہ کاری اور چین کو تکنیکی بنیادوں پر مصنوعات کی برآمد پر پابندی کا منصوبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچین نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ بیان میں کہا کہ امریکی کمپنیوں میں چینی سرمایہ کاری اور چین کو تکنیکی بنیادوں پر معاونت پر پابندی بارے میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے راز افشاں کرنے والا یا توموجود ہی نہیں یا اسے اس حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔اس منصوبے کا اطلاق صرف چین پر نہیں بلکہ ہر اس ملک پر ہوگا جو ہماری ٹیکنالوجی کو چوری کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :