سرحدوں کو لاحق خطرات کے دفاع کے لئے سعودی عرب کی مدد کریں گے، امریکا

منگل جون 13:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا حوثیوں کی جانب سے ریاض پر دو بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکا اس طرح کی سرگرمیوں کو یمن کے بحران کو مزید گھمبیر کرنے کی سازش قرار دیتا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا حق ہے اور امریکا سعودی عرب کو اپنے دفاع میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی شام سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں مار گرائے تھے۔

متعلقہ عنوان :