شاہ سلمان کی انتخابات میں کامیابی پر ترک صدر کو مبارکباد

منگل 26 جون 2018 13:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ترک صدر رجب طیب اردوآن کو صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میںکامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ترک صدر طیب اردوآن کو ٹیلیفون پر انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر سعودی فرمانروا نے ترک حکومت اور قوم کے لئے مملکت کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ترکی کی ترقی اور استحکام کی خواہش ظاہر کی۔دوسری جانب ترک صدر نے خادم الحرمین الشریفین کی جانب سے تہنیتی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی اورسعودی عرب کے برادارنہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہوں گے۔