کوہاٹ کے نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد نے چارج سنبھال لیا

منگل 26 جون 2018 13:40

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) کوہاٹ کے نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ سہیل خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔ضلعی پولیس دفتر کوہاٹ پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقال کیا گیااور انہوں نے پولیس دفاتر کے اندر خدمت عامہ کیلئے کام کرنیوالے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

حالیہ ایام میں صوبے کے سینئیر پولیس افسران کے تبادلوں اور تقرریوںکی صورت میں کوہاٹ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تعینات ہونیوالے ایس ایس پی سہیل خالد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔سہیل خالد اس سے قبل ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان،ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی کے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔نو تعینات ضلعی پولیس سربراہ کوہاٹ ایس ایس پی سہیل خالد کا شمار صوبے کے قابل اور فرض شناس پولیس افسران میں ہوتا ہے، پیشہ ورانہ پولیسنگ کے حوالے سے انکا ریکارڈ مثالی ہے اور وہ انتظامی امور پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :