ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی

منگل جون 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شہید بینظیر بھٹوویمن یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی اور انتظامی عملے کے ارکان کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب میں شرکاء نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی جبکہ وائس چانسلر نے شرکاء میں تحائف تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :