زرعی یونیورسٹی کا تعلیمی معیار بہتر بنانا اولین ترجیح ہے‘ نورپیائو خان

منگل 26 جون 2018 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) زرعی یونیورسٹی پشاور کے سنڈیکیٹ کا 101واں اجلاس منعقد ہوا ،جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نورپیاؤخان نے کی جبکہ سنڈیکیٹ کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف امور زیر غور لائے گئے جبکہ کئی ہم فیصلے بھی کئے گئے۔ پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے معیار کی بہتری ان کی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں اقدامات شروع کئے گئے ہیں ،امید ہے کہ بہت جلد ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :