صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ‘حسین مقپون

منگل 26 جون 2018 13:40

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے سپیشل کوارڈینٹر و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ شہزادہ حسین مقپون نے کہاہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے برادرز سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ایک گلگت میں منعقدہ فٹ سال ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ حسین مقپون نے مزید کہاکہ جب سے صوبے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہوئی ہے تب سے کھیلوں کے شعبے کو فعال کرنے کے لئے ترجہی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم کی کاوشوں سے آج جی بی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ صوبائی حکومت علاقے میں کھیلوں کو فروغ دینے اور بین الاضلاعی کھیلوں کی سر گرمیوں کے ذریعے پائیدارامن ،اخوت بھائی چارگی اور رواداری کو فروغ دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :