مخالفین صرف الیکشن کے دنوں میں نمودار ہوکر جھوٹے وعدے کرتے ہیں‘ انعام الله خان

منگل جون 13:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سینئر پارلیمنٹرین ہمایون سیف اللہ خان ،سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور حلقہ پی کے 92لکی ٹو کے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین صرف الیکشن کے دنوں میں نمودار ہوکر ترقی و خوشحالی سمیت دیگر جھوٹے وعدے کرتے ہیں جب ووٹ دیکر انہیں کامیاب کرتے ہیں تو پھر ماضی کی طرح غائب ہوجاتے ہیں، آزمائے ہوئے لوگوں کو مزید نہ آزمائیں اور نہ ان پر اپنا قیمتی ووٹ ضائع کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی کے 92میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حلقہ کے متعدد اہم شخصیات نے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی حمایت کا اعلان کیا ۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کو الیکشن آنے پر حلقہ سمیت ضلع کی پسماندگی و عوام کے خدمت یاد آگئی ہیںتاہم درحقیقت یہی نام نہاد لوگ ضلع کی پسماندگی کے ذمہ دار ہیں انہوں عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر حلقہ سمیت ضلع کی ترقی اور اپنے آنے والے نسل کی بہتر مستقبل و خوشحالی کیلئے پی ٹی آئی امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔