شام،د مشق ایئرپورٹ کے قریب اسلحہ ڈپو پر اسرائیلی میزائل حملے

منگل جون 13:40

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) اسرائیل کے دو میزائلوں نے دمشق ایئرپورٹ کے قریب دو اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ بات شامی سرکاری میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کا نشانہ حزب اللہ کے دو اسلحہ ڈپو بنے۔ آبزرویٹری کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ اسرائیلی فوج شام میں ایرانی اوراس سے وابستہ اہداف کو پہلے بھی نشانہ بناتی رہی ہے۔