ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر

منگل جون 13:40

ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا اور اپنی آزادی اور اسلامی روایات کا دفاع کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا یہ فیصلہ ’’قابل نفرت اور غیر قانونی‘‘ ہے اور اس سے امریکا کے عالمی کردار کو دھچکا پہنچا ہے۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران پٴْر امن مقاصد کے لیے یورینیم کی افزدوگی کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :