پاپوا نیو گِنی میں18 سال بعد پولیووائرس پھر لوٹ آیا، عالمی ادارے صحت

منگل 26 جون 2018 13:40

پاپوا نیو گِنی میں18 سال بعد پولیووائرس پھر لوٹ آیا، عالمی ادارے صحت
جنیوا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پاپوا نیو گِنی میں 18 برس کے وقفے کے بعد پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق عالمی ادارہ صحت اور اس ملک کی حکومت کی طرف سے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کے مطابق صوبہ موروبے میں6 سالہ بچے میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جبکہ اسی باعث معذوری کی تصدیق مئی میں ہوئی۔ اسی علاقے کے دو دیگر صحت مند بچوں میں بھی پولیو کے وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو اس وائرس کے پھیلاؤ کی علامت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق مزید بچوں کو اس وائرس سے بچانا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :