چین یورپی یونین ساتویں اعلی سطحی مذاکرات ،فریقین کا ڈبلیو ٹی او کے اثر و رسوخ کا تحفظ کرنے کے عزم کا اظہار

منگل جون 13:40

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) چین اور یورپی یونین کے ساتویں اعلی سطحی مذاکرات چینی دارلحکومتبیجنگ میں منعقد ہوئے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے نائب وزیر اعظم اور یورپی کمیشن کے نائب چیرمین جیرکی کارٹین نے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یکطرفہ اور تجارتی تحفظ پسندی کی بھرپور مخالفت کی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

فریقین نے عالمی تجارتی تنظیم اور ضوابط کی بنیاد پر کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کا وعدہ کیا تاکہ مزید اشتراک،عام مفادات،توازن، اورباہمی مفادات کی حامل اقتصادی عالمگیریت کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔۔چین کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال میں خواہ کوئی بھی تبدیلی آئے چین یورپی یونین کے ساتھ طویل المدتی استحکام، باہمی مفادات اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔ جیرکی کارٹین نے کہا کہ ہمارا مشترکہ مقصد عالمی تجارتی تنظیم کی بنیاد پر کثیرالطرفہ تجارتی نظام کی حمایت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم کے اثر و رسوخ کا تحفظ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :