Live Updates

این اے 156 سے امیدوار تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کے کل اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36لاکھ روپے

الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں

منگل 26 جون 2018 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کے کل اثاثوں کی مالیت 28 کروڑ 36لاکھ روپے سے زائد ہے، مختلف بینکوں میں ان کے اور زیر کفالت افراد کے 24اکائونٹس میں 4 کروڑ 32لاکھ روپے سے زائد موجود ، 2ہزار 889 کنال زرعی اراضی کی مالیت 84لاکھ 80ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری قومی اسبملی کے حلقہ این اے 156 سے تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم شاہ محمود قریشی کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق ان کے پاس مرسڈیز سمیت ایک کروڑ 95لاکھ کی 4گاڑیاں، 70 لاکھ روپے کی جیولری، 20 لاکھ کا فرنیچر، 38لاکھ روپے نقدی موجود ہے۔

2015 ء سے 2017ء تک ان کی زرعی آمدن 9 لاکھ روپے تھی جبکہ انہوں نے 85 ہزار زرعی انکم ٹیکس دیا جبکہ ان کی کل آمدن 2 کروڑ 3لاکھ 17ہزار روپے رہی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات