جولائی کا پہلا ہفتہ ماش کی کاشت کیلئے مو زوں ہے، زرعی ماہرین

منگل 26 جون 2018 13:40

سلانوالی۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) زرعی ماہر ین نے کہا ہے کہ جولائی کا پہلا ہفتہ ماش کی کاشت کیلئے موزوں ہے، دا ل ماش درمیانے درجے کی میرا یا زرخیز ز مین میں کا شت کی جاتی ہے جبکہ کلر اٹھی اور سیم زدہ زمین میں ماش کی کا شت غیر موزوں ہے، دا ل ما ش کی کا شت کیلئے ز مین کی تیار ی کر تے ہو ئے وقت حسب ضرورت ا یک یا دومرتبہ ہل چلا کر سہو گا د یں ا گر کھیت میں مڈھ وغیر ہ ہو تو ڈسک پلو یا رو ٹا ویٹر چلا کر سہو گا د یں۔

ماہرین کے مطا بق دا ل ماش کا شمارخریف کی اہم فصلا ت میں ہو تا ہے اس میں تقر یبا 20سے 40فیصد پر و ٹین ہو تی ہے جو کہ ا نسا نی غذ ا کا ا ہم جز ہے۔ با را نی علاقوں میں مون سون با ر شوں سے پہلے ا یک دفعہ مٹی پلٹنے و الا ہل اوردو مرتبہ عام ہل چلا کر ز مین کو سہو گا کی مد د سے ہموار کر لینا چا ہیے ما ش کے پودو ں کی تعداد135000سے 170000فی ایکڑ ہو نی چا ہیے۔

(جاری ہے)

پودوں کی مطلو بہ تعداد حاصل کر نے کیلئے ز یا د ہ با رش وا لے علاقوں میں8کلو گرا م اور دوسر ے علاقوں میں10کلو گرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں جس کھیت میں ما ش پہلی دفعہ کا شت کی جائے ا س کے بیج کو نا ئٹر وجن اور فاسفور س کے جرا ثیمی ٹیکے لگا نے سے فصل کا آگائو بہتر ہوتا ہے۔ پودوں کی نا ئٹرو جن اور فاسفورس حاصل کر نے کی صلا حیت بڑ ھ جا تی ہے دا ل ما ش کی کاشت کا وقت جولائی کا پو را مہینہ ہے، با را نی علاقوں میں کا شت جو ن کے آخری ہفتہ سے جو لا ئی کے دوسر ے ہفتے تک مکمل کریں،البتہ جو لا ئی کا پہلا ہفتہ کا شت کیلئے مو زوں ہے، ڈ ر ل کے ذر یعے ا یک فٹ فاصلے پر قطاروں میں ماش کا شت کریں، پود ے کا پو د ے سے فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں ڈ ر ل نہ ملنے کی صو رت میں پو را باندھ کر یا کیرا سے کا شت کریں، زیاد ہ با رش وا لے علاقوں میں کھیلیوں پر کا شت کریں، آبپاش علاقوں میں پہلے پا نی سے پہلے اور با رانی علاقوں میں آ گائو کے 8سے 10د ن بعد زا ئد چھدرا ئی مکمل کریں جڑی بو ٹیاں ہوا جگہ پا نی اور غذا ئی ا جزا ء کے حصو ل کیلئے اصل فصل سے مقا بلہ کر تی ہیں ا س لئے جڑ ی بو ٹیاں کسی بھی فصل کی پیداوارکو متاثر کر تی ہیں، جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی انتہا ئی ضرور ی ہے ماش کو تین پا نی د ر کا ر ہو تے ہیں پہلا پا نی آ گا ئوکے تین ہفتہ بعد دوسر ا پا نی پھو ل نکلنے پر اور تیسرا دانا پھلیاںبننے پر لگا یا جا تا ہے ا س دوران با رش ہوجا ئے تو آ بپاشی حسب ضرور ت کریں ۔

متعلقہ عنوان :