اوورسیز ووٹوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن بہترین کام سرانجام دے گا‘ ہمارا دنیا کے سب سے زیادہ پانی ضائع کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے‘ ہم نے پانی کے ذخیرہ کیلئے ڈیمز نہیں بنائے‘ یہ حکومتوں کی نااہلی ہے

نگران وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 13:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اوورسیز کے ووٹوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن بہترین کام سرانجام دے گا‘ ہمارا دنیا کے سب سے زیادہ پانی ضائع کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے‘ ہم نے پانی کے ذخیرہ کے لئے ڈیمز نہیں بنائے‘ حکومتوں کی نااہلی ہے کہ وہ ڈیمز نہیں بنا سکیں۔

منگل کو بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری اور ہماری کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ فاٹا کا انضمام ایک تاریخی واقعہ ہوا ہے فاٹا کے عوام کو اب پاکستان کے شہریوں کے حقوق حاصل ہوں گے فاٹا میں قوانین کے نفاذ کے لئے کام کئے جارہے ہیں اس معاملے کے لئے فنڈز کی ضرورت ہے۔ ہم آئین کے پابند ہیں اوورسیز کے ووٹوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن بہترین کام سرانجام دے گا ہمارا دنیا کے سب سے زیادہ پانی ضائع کرنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے پانی کے ذخیرہ کے لئے ڈیمز نہیں بنائے میری خود کی رائے ہے کہ کالا باغ ڈیم ہونا چاہئے کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔ منگلا ڈیم اور تربیلا کے ساتھ 9ڈیمز مزید بننے تھے جو ابھی تک ایک بھی ڈیم نہیں بنا۔ حکومتوں کی نااہلی ہے کہ وہ ڈیم نہیں بنا سکیں ہم ڈیم کے معاملے پر حل تلاش کریں گے۔ بجلی کے لئے ٹرانسمیشن اور جنریشن کے معاملے پر کام نہیں کیا گیا اب ماڈرن دور ہے اس میں سولر سسٹم پر بجلی بنائی جاسکتی ہے۔