پی ٹی آئی نے سکندر بوسن کے بعد مزید 2 امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے

این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر سے پارٹی ٹکٹ واپس

منگل جون 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سکندر بوسن کے بعد مزید دو امیدواروںاین اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر سے بھی پارٹی ٹکٹ واپس لے لیے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست میں چوہدری محمد الیاس اور محمد زبیر کے نام خارج ہیں۔پی ٹی آئی نے گجرات کے حلقہ این اے 71 سے چوہدری محمد الیاس اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 گجرات ون سے محمد زبیر کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا۔ چوہدری محمد الیاس تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رہ چکے ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں پارٹی کے امیدوار بھی تھے۔