اسپتالوں اور خیراتی اداروں پر حملے نون لیگ کا شرمناک وطیرہ ہے، کرپشن اور لوٹ مار پر زبان کھولنے کی بجائے یہ درباری خیراتی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں، رہنما تحریک انصاف ابرار الحق کا بیان

منگل جون 13:40

ناروال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے کہا ہے اسپتالوں اور خیراتی اداروں پر حملے نون لیگ کا شرمناک وطیرہ ہے، کرپشن اور لوٹ مار پر زبان کھولنے کی بجائے یہ درباری خیراتی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں ابرارالحق اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 78 نارووال ابرار الحق کا کہنا ہے اسپتالوں اور خیراتی اداروں پر حملے نون لیگ کا شرمناک وطیرہ ہے،،،، کرپشن اور لوٹ مار پر زبان کھولنے کی بجائے یہ درباری خیراتی اداروں پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔

احسن اقبال نارووال کے عوام آپ سے 25 جولائی کو اس منافقت کا حساب لیں گے۔ شریف دربار کے اس نام نہاد "دانشور" لفاظی اور جھوٹ سے شریفوں کی کرپشن کی وکالت میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

قوم کے 3 ہزار کروڑ چوری ہونے پر اس شخص نے مذمت کا ایک جملہ تک نہیں کہا۔ اقتدار میں اپنا حصہ وصول کرنے کیلئے اس شخص نے فوج اور عدلیہ پر کیچڑ اچھالنے والوں کا ساتھ دیا۔ کہتے ہیں احسن اقبال نے سی پیک جیسے قومی نوعیت کے منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، احسن اقبال جعلی دانشوری اور تعصب کی عینک اتاریں گے تو انہیں پختونخوا میں کارکردگی دکھائی دے گی۔

کرپشن کے گرمجوش وکیل پختونخوا سے کرپشن کے خاتمے کو کارکردگی نہیں سمجھتے۔ میٹروز اور موٹرویز سے کمیشن کمانے والا مافیا پختونخوا میں انسانوں کی ترقی پر پیسہ خرچ کرنے پر تلملا رہا ہے۔ احسن اقبال خاطر جمع رکھیں، 25 جولائی کو "دانشوری" کا خمار اتر جائے گا،، قوم اقاموں کی آڑ میں "ڈراموں" کی کسی طور اجازت نہیں دیں گے۔