Live Updates

چوہدری نثار کو پارٹی سے الگ کر کے نواز شریف نے گھاٹے کا سودا کیا

“سیاست میں تو کھوتے کو بھی باپ بنا لیتے ہیں ” چودھری نثار پھر نواز شریف کا پرانا ساتھی ہے،نواز شریف کو انا بھلا کر چوہدری نثار کو مصلحتاً گلے لگا لینا چاہئیے تھا،معروف صحافی عارف نظامی کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 13:51

چوہدری نثار کو پارٹی سے الگ کر کے نواز شریف نے گھاٹے کا سودا کیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون 2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا پارتی سے الگ ہونا مسلم لیگ ن کے لیے گھاٹے کا سودا ہے۔نواز شریف اس کا اگر اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور سیاسی حکمت عملی کا مظاہرہ کرنا چاہئیے تھا اور چوہدری نثار کومصلحتاً گلے لگا لینا چاہئیے تھا۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ چوہدر نثار پاکستان مسلم لیگ ن اور شریف برادران کے لاڈلے بچے سمجھے جاتے تھے اور ان کی ہر بات پتھر پر لکیر تصور کی جاتی تھی۔

چوہدری نثار اس سے پہلے بھی نواز شریف اور شہاز شریف سے ناراض ہوجایا کرتے تھے۔اور چوہدری نثار کو 5 ارب روپے کا فنڈ بھی دیا گیا تا ہم جو بھی تھا چوہدری نثار چکری سےالیکشن جیت جاتے تھے اور یہ ان کا مضبوط حلقہ تصور کیا جاتا ہے اب چاہے اس کے پیچھے ان کا شریف خاندان سے منسلک ہونا ہو یا پھر چوہدری نثار کی اپنی شخصیت ہو لیکن چوہدری نثار جیت جاتے تھے۔

(جاری ہے)

اور کبھی کبھی کہیں سے ہار جاتے تھے۔لیکن اب شریف خاندان نے چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دے کر تحریک انصاف کو فائدہ پہنچایا ہے کیونکہ ن لیگ کا ووٹ تقسیم ہو گیا ہے۔اور چوہدری نثار کے حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار سرور خان کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔اس لیے چوہدری نثار کو پارٹی سے الگ کرنا سیاسی طور پر درست فیصلہ نہیں۔چوہدری نثار نے اپنی پریس کانفرس میں بھی ڈھیل دی تھی۔

لیکن نواز شریف انا اور تکبر میں بیٹھے ہیں ۔یہ فیصلہ سیاسی طور پر درست نہیں ہے۔ن لیگ کو اس کا نقصان پہنچے گا۔ کہتے ہیں “سیاست میں تو کھوتے کو بھی باپ بنا لیتے ہیں ” چودھری نثار پھر آپکا پرانا ساتھ ہے ، نواز شریف کیلئے یہ گھاٹے کا سودا ہے،یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شرہف اورچوہدری نثار کے دمیان اختلافات گزشتہ ایک سال تھے تھے جس کے بعد چوہدری نثار نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات