باچا خان ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ تباہ۔۔۔حادثے میں شہادتیں ہوگئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل جون 13:55

باچا خان ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ تباہ۔۔۔حادثے میں شہادتیں ہوگئیں
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2018ء) : پشاور میں باچا خان ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنگی طیارے نے باچا خان ائیر پورٹ کے رن وے پر جنگی طیارے کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں دو پائلٹس بھی شہید ہوئے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جنگی طیارہ PAF FT-7PG اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ پشاور ائیر بیس پر لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیاکہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق طیارہ اُڑانے والے دو پائلٹس بھی اس افسوسناک حادثے میں شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں ونگ کمانڈر عمر اور فلائٹ آفیسر اسرار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم پاک فضائیہ کی جانب سے پائلٹس کی شہادت سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر پورٹ پر جنگی طیارہ صبح 11 بج کر 40 منٹ پر کسٹم لینڈنگ رن وے کے قریب کریش ہوا۔ابتدائی طور پر طیارے حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دیا جا رہا ہے، عینی شاہد نے بتایا کہ طیارے میں سوار پائلٹس نے قریبی آبادی کو بچانے کی کوشش کی، اور طیارے کا رُخ رن وے کی جانب موڑ دیا لیکن لینڈنگ کے دوران ہی طیارے نے آگ پکڑ لی۔

حادثے کے بعد رن وے سے دھوئیں کے بادل اُٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔ طیارہ حادثے کے بعد باچا خان ائیر پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ائیر پورٹ حکام کے مطابق ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے طیارے میں لگی آگ کو بُجھایا اور رن وے کلئیر کر دیا۔طیارہ حادثے میں پائلٹس کی شہادت سے متعلق پاک فضائیہ حکام کی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے،،پاک فضائیہ نے فی الوقت پاک فضائیہ کے جنگی طیارہ حادثے میں ہونے والے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔