شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کے اپنے سائز سے بڑے جوتے پہننے کی وجہ سامنے آ گئی

میگھن مارکل خود کو ’چھالوں ‘ سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے سائز سے بڑا جوتا پہنتی ہیں،میگھن مارکل کے فیشن ایکسپرٹ ’ہارریٹ ڈیوے‘ کا جواب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 14:09

شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل کے اپنے سائز سے بڑے جوتے پہننے کی وجہ ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جون 2018ء) برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو ’میگھن مارکل‘ ہمیشہ سے ہی اپنے منفرد اسٹائل کے باعث خبروں کی زینت بنی رہی ہیں۔ لیکن جب سے ان کی منگنی پرنس ہیری سے ہوئی تو وہ خبروں کا باقاعدہ حصہ بن گئیں۔ ’میگھن مارکل‘ کی شادی پرنس ہیری سے ہوچکی ہے۔اور وہ شاہی خاندان کی بہو بن چکی ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق شاہی خاندان کی بہو بننے کے بعد ’میگھن مارکل‘ کچھ زیادہ ہی لوگوں میں مقبول ہوگئی ہیں جبکہ ان کے پرستار انہیں کئی بار ’فالو‘ کرتے بھی نظر آئے ہیں۔

ان کے پرستاروں کی جانب سے ہی یہ بات نوٹس کی گئی ہے کہ میگھن مارکل ہمیشہ اپنے پائوں کے سائز سے بڑے جوتے پہنتی ہیں۔لیکن میگھن مارکل کے بڑے سائزکے جوتے پہنے کی وجہ سامنے نہ آ سکی۔

(جاری ہے)

تاہم اب اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے میگھن مارکل کے فیشن ایکسپرٹ ’ہارریٹ ڈیوے‘ سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میگھن مارکل خود کو ’چھالوں ‘ سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنے سائز سے بڑا جوتا پہنتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اکثر فنکار اپنے پائوں کے سائزسے بڑے جوتے یا سینڈل پسند کرتے اور خریدتے ہیں خواہ وہ کسی ایونٹ میں ہوں یا ریڈ کارپٹ پر، وہ ترجیح بڑے سائز کے جوتوں کو ہی دیتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہزادی لیڈی ڈیانا کے بیٹے شہزادے ہیری اور میگھن ایک بڑی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شاہی جوڑے کی شادی پر عوام میں بھی شدید جوش خروش دیکھنے میں آیا تھا۔۔شادی کی تقریب میں 600 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جب کہ شاہی خاندان کی اس شادی کی تقریب میں کسی سیاسی شخصیت کو مدعو نہیں کیا گیا۔شاہی جوڑے کی شادی میں نامور شخصیات سمیت ہالی وڈ اور بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :