ماہرہ کی معذرت کے بعد مایا علی کی 'پرے ہٹ لو' میں انٹری

منگل جون 14:15

ماہرہ کی معذرت کے بعد مایا علی کی 'پرے ہٹ لو' میں انٹری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اب مایا علی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔

(جاری ہے)

اِن دنوں سوشل میڈیا پر مایا علی کی ہدایت کار عاصم رضا اور فلم کے مرکزی اداکار شہریار منور سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہیں۔جس کے بعد یہ خبریں گرم ہیں کہ مایا علی نے دوسری فلم سائن کرلی ہے اور اب 'پرے ہٹ لو' میں ماہرہ خان کے بجائے وہ شہریار منور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔۔فلم ’پرے ہٹ لو‘ عاصم رضا کی ہدایات میں بننے والی دوسری فلم ہے، اس سے قبل ان کی فلم ’ہو من جہاں‘ میں ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

متعلقہ عنوان :