پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے‘ اداکارہ صوفیہ احمد

منگل 26 جون 2018 14:15

پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے‘ اداکارہ صوفیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) اداکارہ صوفیہ احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے جس سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئے ہیں،ثقافت کسی بھی قوم کا ورثہ اور اس کی پہچان ہوتی ہے اگر ہم نے اسے پس پشت نہ ڈالا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

صوفیہ احمدنے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ آج بھی اپنا معیار بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگ آج بھی ٹی وی کے ساتھ وابستہ ہیں اور نئے آنے والے ان سے استفادہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :