سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے ‘فیصل قر یشی

منگل 26 جون 2018 14:15

سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے ‘فیصل قر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فلم بین اب بڑھکوں والی فلمیں نہیں بلکہ اصلاحی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں فلمسازوں نے اپنی کوششیں شروع کر رکھی ہیں جس کے بڑے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں بھارت کا مقابلہ کرنا ہے تو پھر ہمیں جدید تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فلمیں بنانا ہوں گی جس میں اصلاح کے پہلو کے ساتھ طنزو مزاح بھی ضروری ہے ۔ فیصل قریشی نے کہا کہ سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی موقع ملنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمیں اچھے سپر سٹار مل سکیں ۔

متعلقہ عنوان :