فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا

منگل 26 جون 2018 14:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) لالی ووڈ کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا۔پاکستانی فلم کے ٹریلر نے ثابت کردیا کہ فلم کی کاسٹ کی جوانی پھر واپس آگئی۔قریبا 3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ فلم میں کتنی کامیڈی، کتنا رومانس، کتنے جھگڑے اور کتنا سسپنس ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نامعلوم افراد جیسی کامیاب سیریز کے ہیرو فہد مصطفیٰ بھی نظر آئیں گے۔فہد مصطفی نے فلم میں حمزہ علی عباسی کی جگہ لی ہے، جنہوں نے اس سیریز کی پہلی فلم میں جلوے دکھائے۔اسی طرح اس فلم میں اداکارہ ماورا حسین بھی اپنی خوبصورتی اور جوانی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔3 منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر یہ اندازا لگانا مشکل ہے کہ فہد مصطفیٰ اور ہمایوں سعید پہلے دشمن تھے یا بعد میں دشمن بنے، کیوں کہ انہیں جہاں دوستی کے روپ میں دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں لڑتے بھی دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :