گرفتار کیے گئے مشہور اداکار کی جیل میں موت واقع ہوگئی

منگل جون 14:20

گرفتار کیے گئے مشہور اداکار کی جیل میں موت واقع ہوگئی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مشہور ٹی وی کرائم ڈرامہ لو-ہیٹ کے اداکار ڈینیئل ڈوئیل کی مشتبہ طور پر دوا زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔اداکار ماؤنٹ جوائے پرِزن میں قید کاٹ رہے تھے لیکن 10روز قبل اپنے سیل میں بغیر کسی حرکت کے میں پائے گئے۔

(جاری ہے)

ڈینیئل جو منشیات فورشی کے جرم میں ایک برس کی قید کاٹ رہے تھے، 15جون کی صبح دروازے ان لاک ہونے کے بعد اس حالت میں پائے گئے۔ جیل انتظامیہ کو احساس ہوا کہ ڈینیئل کی حالت تشویش ناک ہے۔ افسران ان کی مدد کیلئے گئے اور ڈاکٹروں کو بلایا گیا۔ موقع پر ڈینیئل کی حالت بہتر ہوگئی۔۔ڈاکٹر انہیں بعد میں اسپتال لے گئے۔وہ جب سے لائف سپورٹ مشینوں پر تھے لیکن آج صبح ذرائع نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :