امریکی باکس آفس پر ڈائنو سارز کا راج

منگل 26 جون 2018 14:21

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) امریکی باکس آفس پرجراسک ورلڈ فالن کنگڈم کی شاندار انٹری, ریلیز کے پہلے ہی ہفتے پندرہ کروڑ ڈالر کا بزنس کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ڈائنوسارز کے جنگل کے ختم ہونے کے بعد دوبارہ سے آباد کرنے کی ہے۔دوسرا نمبر اینمیٹڈ فلم انکریڈبلز ٹو نے حاصل کیا جس نیآٹھ کروڑ ڈالر کا بزنس کیا۔جبکہ فلم اوشین ایٹ ایک کروڑ سولہ لاکھ ڈالر بٹورکر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :