سیف علی خان نے اپنے ہی بیٹے کو شرمناک لقب دے ڈالا

منگل 26 جون 2018 14:21

سیف علی خان نے اپنے ہی بیٹے کو شرمناک لقب دے ڈالا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنے بیٹے تیمور علی خان کو غنڈہ قرار دیا۔سیف علی خان اور کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں۔تیمور علی خان کی شہرت اب اپنے والدین سے زیادہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ میڈیا کے کیمرے ان کا پیچھا کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے گھر والے خصوصاً دادی پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

تیمور علی خان کی عمر جیسے جیسے بڑھتی جارہی ہے تو ان کی شرارتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ ان کی بہن سوہا علی خان کی بیٹی انایا اور تیمور گھر میں اکثر ایک ساتھ کھیلتے ہیں، انایا چھوٹی اور نازک سی ہے لیکن تیمور بہت زیادہ شرارتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب دونوں گھر میں ایک ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں تو ان کے آس پاس لوگ موجود ہوتے ہیں، لیکن تیمور غنڈہ ہے اور اس کی جانب سے انایا کے بال کھینچنے کا ڈر ہمیشہ ہی لگا رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :