ْاسرائیل نے دمشق پر میزائل داغ دئیے،شامی فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام

منگل 26 جون 2018 14:21

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) اسرائیل نے میزالوں کے ذریعے دمشق ائر پورٹ کے قریب دو اہداف کو نشانہ بنایا، شامی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے دو میزائلوں نے دمشق کی ایئرپورٹ کے قریب دو اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات شامی سرکاری میڈیا کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ شامی خانہ جنگی پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کی طرف سے تاہم بتایا گیا ہے کہ ان میزائلوں کا نشانہ حزب اللہ کے دو اسلحہ ڈپو بنے۔ آبزرویٹری کے مطابق شامی فضائی دفاعی نظام ان میزائلوں کو مار گرانے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی فوج شام میں ایرانی اور اور اس سے وابستہ اہداف کو پہلے بھی نشانہ بناتی رہی ہے۔