روہنگیا معاملہ، یورپی یونین نے میانمار کے فوجی جرنیلوں پر پابندیاں عائد کر دی

منگل 26 جون 2018 14:21

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) یورپی یونین نے روہنگیا معاملے پر میانمار کے فوجی جرنیلوں پر پابندیاں عائد کر دی،پابندیوں کا نشانہ بننے والے ایک فوجی جنرل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے میانمار کے سات سینیئر فوجی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں وہ فوجی جنرل بھی شامل ہے جس پر الزام ہے کہ وہ سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمانوں کو گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش ہجرت پر مجبور کرنے کی وجہ بنا۔

اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد میانمار کی فوج کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے ایک فوجی جنرل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک اور جنرل نے ایک ماہ قبل ہی فوج کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ان سات فوجی افسران کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے ان کے یورپی یونین میں داخلے پر پاپندی عائد کی گئی ہے۔