خواتین کے استحصال میں بھارت پہلی پوزیشن پر براجمان،پہلے 10خطرناک ممالک میں امریکہ بہادر بھی شامل

منگل جون 14:21

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بھارت خواتین کے لئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے دیدیا گیا، افغانستان ،،شام ،،،صومالیہ،،،سعودی عرب بالترتیب دوسرے ، تیسرے، چوتھے ،پانچویں نمبر پر جب امریکہ بھی فہرست میں پہلے 10ممالک میں شامل ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقجنسی تشدد اور جبری مشقت جیسے خطرات کے باعث بھارت خواتین کے لیے دنیا کا خطرناک ترین ملک ہے۔

(جاری ہے)

تھامسن روئٹرز فانڈیشن کی طرف سے کرائے جانے والے سروے کے مطابق جنگ کے شکار ممالک افغانستان اور شام بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس فانڈیشن نے خواتین کے معاملات پر نظر رکھنے والے 550 ماہرین سے یہ سروے کیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق خواتین کے لیے خطرات کے حوالے سے صومالیہ اور سعودی عرب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ دس خطرناک ممالک کی فہرست میں امریکا بھی شامل ہے جہاں خواتین کو جنسی تشدد، استحصال اور جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کے خطرات کا سامنا ہے۔