امریکی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، پینٹاگون

منگل 26 جون 2018 14:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) امریکی وزیر دفاع تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچگئے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق میٹس ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے وزیر دفاع ہیں جو چین کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب بحیرہ جنوبی چین کے معاملے پر دونوں ممالک میں تنا موجود ہے۔ واشنگٹن اسی تناظر میں تائیوان کو مزید ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش میں ہے جبکہ بیجنگ اس کے خلاف ہے۔ دوسری طرف شمالی کوریا کے معاملے پر دونوں ممالک تعاون میں اضافے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔