Live Updates

عمران خان نے قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دبنگ اعلان بھی کر دیا

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کئی سالوں بعد پاکستان کے قومی چینل پر پہلا انٹرویو الله نے ہمیں موقع دیا تو پی ٹی وی کو حکومت پر تنقید کی اجازت بھی دی جائے گی جیسے پرائیویٹ چینلز پر ہوتا ہے ہم اسے ایک ادارہ بنائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 14:38

عمران خان نے قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے دبنگ اعلان بھی کر دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26جون 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا قومی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الله نے ہمیں موقع دیا تو پی ٹی وی کو حکومت پر تنقید کی اجازت بھی دی جائے گی جیسے پرائیویٹ چینلز پر ہوتا ہے ہم اسے ادارہ بنائیں گے، میری جنگ کرپشن کے خلاف تھی ، کرپشن پاکستان کو نیچے لے آئی ہے ، پاکستانی پاسپورٹ پر ویزے کی ضرورت نہیں تھی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پچھلے کچھ سالوں میں دھرنوں سے خوب شہرت پائی ہے۔عمران خان خان نے ن لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں 126 دن دھرنہ دئیے رکھا جسے پاکستان بھر کے نجی ٹی وی چینلز نے خوب کوریج دی۔عمران خان کے ان جلسوں نے سیاست میں ایک نیا رنگ متعارف کروایا تا ہم عمران خان کو پاکستان کے قومی ٹی وی پاکستان ٹیلی ویژن نے کوریج نہیں دی۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی حکومت جاتے ہی اب نگران حکومت آ گئی ہے جس کے بعد عمران خان کئی سالوں بعد پاکستان کے قومی ٹی وی پر جلوہ گرہوئے ہیں اور انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پی ٹی وی پر ہوں اس سے پہلے تو اجازت ہی نہیں تھی کہ قومی ٹی وی پر انٹریو دے سکو۔لیکن انشااللہ جب ہماری حکومت آئے گی تو ہم پی ٹی وی کو ایسا چینل بنائیں گے جس میں ہر سیاسی جماعت کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کی اجازت ہو گی جب کہ حکومت پر بھی تنقید کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

میں لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پی ٹی وی کو ایک ادارہ بنائیں گے۔اس ٹی وی پر کسی سیاسی جماعت کے خلادف پراپیگنڈا نہیں کیا جا ئے گا۔ اس انٹرویو میں عمران خان نے الیکشن 2018،پارٹی کے اندرونی معاملات سمیت اور کئی سیاسی موضوعات پر بحث کی۔عمران خان کا یہ انٹرویو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات