چوہدری برجیس طاہر نے میاں اعجاز حسین بھٹی کیساتھ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

پاکستان کی سیاست شریف خاندان اور ن لیگ کے بغیرکاغذی پھول کی مانندہے، پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں میاں نواز شریف اور ن لیگ کاتاریخی کردار ہے جسے کسی طرح جھٹلایا اور فراموش نہیں کیاجاسکتا سابق وفاقی وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کا جلسے سے خطاب

منگل جون 15:12

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سابق وفاقی وزیرامور کشمیر و امیدوار مسلم لیگN.A 117 سانگلہ ہل چوہدری محمد برجیس طاہر نے اپنے ساتھی امیدوار صوبائی اسمبلی PP131میاں اعجاز حسین بھٹی کے ساتھ اپنی انتخابی کمپین کا آغاز کردیاہے NA117کے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد برجیس طاہرنے جامع مسجدچوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست شریف خاندان اور ن لیگ کے بغیرکاغذی پھول کی مانندہے پاکستان کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں میاں نواز شریف اور ن لیگ کاتاریخی کردار ہے جسے کسی طرح جھٹلایا اور فراموش نہیں کیاجاسکتااور روزروشن کی طرح حقیقت ہے کہ مسلم لیگ ن آنے والے انتخابات میں 25جولائی2018ء کواپنے ماضی کے ریکارڈترقیاتی منصوبوں سے بھرپورکامیابیاں حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

مخالفین کے پاس ایساکوئی منشورنہیں جس پر ملک وقوم کواپنی طرف راغب کرسکے،انہوں نے کہاہمیں اپنے قائدین میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر فخرہے وقت اور حالات نے ثابت کیاہے کہ شریف خاندان اور مسلم ن لیگ سے زیادہ کوئی اورسیاسی جماعت نہیں ہے ان شاء اللہ آنے والے انتخابات میں کامیابیوں کے بعد ماضی کی طرح ملک و قوم کی خوشحالی کے لیے عوامی مفادات کی حامل پالیسیوں کوسامنے لایاجائے گاانہوں نے کہاہے کہ اب عوام اس قدر بیدارہوچکے ہیں کہ کھرے کھوٹے کی پہچان کرنے میںذرابھر پریشانی محسوس نہیں کرتے۔

میرا ماضی اورحال آپ کے سامنے ہے ماضی میں بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اورنہ مستقبل میں پہنچاؤں گا۔لوٹا کرسی کی سیاست پر چلنے والوں کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہوتا تین دھائیوں سے اپنے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ وفاداری نبھاتے ہوئے آپکی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔۔اقوام متحدہ کا اجلاس ہویاگلگت بلتستان کی گورنر وزارت امور کشمیرکاپلیٹ فارم ہوکسی بھی وقت آپکو اپنے دل سے دورنہیں کیا،آج تک سیاست کو عبادت سمجھاہے اورکرتارہوں گااس موقع پرPP131کے ن کے امیدوار میاں اعجازحسین بھٹی نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ آج بھی میاں نوز شریف اورشہباز شریف ملک بھرکے کروڑوں عوام کے دل پہ حکمرانی کرتے ہیں خداکے فضل سے میاں نوازشریف کو چوتھی باروزیر اعظم پاکستان بنایا جائے گااورانہوں نے اس موقع پر تبدیلی لانے کاوعدہ کرنے والے خاں صاحب کی سابقہ بیوی ریحام خان کے مطابق واقعہ بیان کرکے اس جلسہ کو کشتے زعفران بناتے ہوئے بتایاکہ ایک رات اچانک عمران خان نے نیندسے بیزار ہوکرپسے ہوئے نمک کو ہیروں کے پاؤڈرکی طرح ناک میں کھینچ لیااورزورزور سے چلانا شروع کردیا ایسے رہنماپاکستان کے اندرکیا تبدیلی لائیں گے۔

اور انہوں نے مخالفین کو تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اپنے آپ کو ظلم کے خلاف ننگی تلوارکہنے والے اصل میں ننگی شلوارہیں25جولائی کواس شلوارکو اتاردیں گے اورانہوں نے ضلع کونسل ننکانہ صاحب کے چئیرمین ملک طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ تیاررہیں آپکو فراڈ اورکرپشن کاحساب دیناہوگا اوراس موقع پر قصائی برادری کے جنرل کونسلرفقیر محمدقصائی نے تیسری دفعہ مسلم لیگ ن میں شامل ہوکر ہیٹرک مکمل کی۔