اقوام متحدہ کی بھارتی مظالم پر رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف ہے،مشعال ملک

بین االاقوامی دنیا بھی کشمیری عوام پربھارتی مظالمکے خلاف آواز اٹھا رہی ، شجاعت بخاری نڈر اور بہادر صحافی تھے،ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے بڑا نقصان ہے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی کارکن مشعال ملک کا تعزیتی ریفرنس سے خطاب

منگل 26 جون 2018 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے،ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف ہے، بین االاقوامی دنیا بھی کشمیری عوام پربھارتی مظالمکے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔

وہ منگل کو یہاں نیشنل پریس کلب میں شہید صحافی شجاعت بخاری کی یاد میںمنعقد کیے گئے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کر ہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک نڈر اور بہادر صحافی تھے جنہوں نے تحریک آذادی کشمیر میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کی شہادت کشمیری عوام کیلئے ایک بڑا نقصان ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام کی پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ۔

گزشتہ دنوں اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک رپورٹ شائع کی جس پر بھارت میں بہت شور مچا ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ کشمیری عوام کی قربانیوں کا اعتراف اور ان کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے۔ بالاآ خر بین االاقوامی دنیا بھی بھارتی مظالم پر جاگ رہی ہے۔ میڈیا کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور میڈیا کے بغیر کوئی بھی آوازبیرونی دنیا تک نہیں پہنچ سکتی۔

شجاعت بخاری نے دنیا کے ہر کونے میں مقبوضہ کشمیر کی آواز پہنچائی ۔ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت اور صحافیوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ پاکستانی صحافیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیوں دی ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کی آواز بلند کرنے میںبھی پاکستانی میڈیا کا کلیدی کردار رہا ہے۔