انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

منگل جون 15:14

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد بین الاقوامی ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ(آج) بدھ کو برمنگھم میں کھیلا جائیگااس سے قبل میزبان ٹیم نے آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں انگلینڈ نے کینگروز کو 38 رنز سے شکست دی، تیسرے میچ میں انگلینڈ نے نہ صرف آسٹریلیا کو بڑے مارجن 242 رنز سے شکست دی بلکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں آسٹریلیا کیلئے سب سے بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور پانچ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست دی جبکہ پانچویں میچ میں ایک وکٹ سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔

متعلقہ عنوان :