Live Updates

ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

فردوس عاشق اعوان این اے 72 اور خواجہ آصف این اے 73 سیالکوٹ سے انتخاب لڑ رہے ہیں

منگل 26 جون 2018 15:23

ایپلٹ ٹریبونل نے خواجہ آصف اور فردوس عاشق کو الیکشن لڑنے کی اجازت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ایپلٹ ٹریبونل نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 73 سے (ن) لیگی امیدوار خواجہ آصف کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

ٹریبونل نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا جس میں خواجہ آصف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 73 سیالکوٹ ٹو پر خواجہ آصف کا مقابلہ تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار سے ہوگا۔ہائیکورٹ کے ایپلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کی امیدوار فردوس عاشق اعوان کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف بھی اپیل مسترد کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس سید شہباز رضوی نے این اے 72 سیالکوٹ ون سے ووٹر زید لطیف کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ ریٹرننگ افسر نے پی ٹی آئی امیدوار کے کاغذات نامزدگی قانون کے مطابق منظور کیے۔درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے کاغذات نامزدگی میں شادی اور بچوں کاخانہ پٴْر نہیں کیا اس لیے ان کے نامزدگی فارم مسترد کیے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات