شام؛سرکاری فوج کے ہاتھوں 70باغی ہلاک ہوئے،روس

منگل 26 جون 2018 15:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) روسی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی فوج کے ہاتھوں 70 کے قریب باغی حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں اور غیر عسکری علاقے میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس وزارت دفاع کے مطابق شام کے جنوبی حصے میں غیر عسکری علاقے میں باغیوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے،اس دوران شامی فوج کے ہاتھوں 70 کے قریب باغی حملہ آور ہلاک ہوئے،اس آپریشن میں شامی فوج کو روسی فضائی مدد بھی حاصل تھی۔واضح رہے کہ شامی فورسز ملک کے جنوبی صوبہ درعا میں باغیوں کیخلاف پیشقدمی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :