روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے امور سنبھال لیے

منگل 26 جون 2018 15:23

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) روسی سائنسدان نے پہلی خلائی سلطنت کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔گزشتہ روز روس کے شمال مشرقی شہر اسپیس کنگڈم آف ایسگارڈیا‘ کی ویانا میں خصو صی تقریب منعقد کی گئی،جس میں روسی ارب پتی کاروباری شخصیت اور سائنس دان ایگور ایشربیلی نے حلف اٹھایا،وہ جنوری 2017ء میں 5سالہ مدت کیلئے سربراہ منتخب ہوئے تھے اوراس دن خلائی سلطنت کے کیلنڈر کی ابتدا قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایشر بیلی کا کہنا تھا کہ وہ زمین کے مختلف ملکوں سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے اور اقوام متحدہ کی رکنیت کیلیے بھی درخواست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :