امریکی گلوکار سے محبت کرنے پر پریانکا کی والدہ بول پڑیں

نک جوناس سے پہلی بار ملی ہیں تاہم ان کی ایک سے 2 گھنٹے تک رہنے والی ملاقات میں وہ امریکی گلوکار کے حوالے سے زیادہ نہیں جان سکیں، والدہ کا موقف

منگل جون 15:30

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی محبت کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔اطلاعات ہیں کہ وہ امریکی گلوکار نک جوناس سے محبت کرنے کے بعد جلد سے جلد شادی کرنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ایک روز قبل ہی پریانکا چوپڑا کے امریکی گلوکار دوست 25 سالہ نک جوناس کو پہلی بار بھارت میں دیکھا گیا۔اطلاعات تھیں کہ نک اپنی دوست پریانکا چوپڑا کی دعوت پر بھارت پہنچے تھے ، جہاں اداکارہ نے انہیں اپنے اہل خانہ سے ملوایا۔

(جاری ہے)

نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس ملاقات کے حوالے سے پریانکا چوپڑا کی والدہ سے بات کی اور ان کے نک جوناس سے متعلق خیالات جاننے کی کوشش کی جس پراداکارہ کی والدہ مدھو چوپڑا کا کہنا تھا وہ نک جوناس سے پہلی بار ملی ہیں تاہم ان کی ایک سے 2 گھنٹے تک رہنے والی ملاقات میں وہ امریکی گلوکار کے حوالے سے زیادہ نہیں جان سکیں۔پریانکا چوپڑا کی والدہ کے مطابق ان کے خیال میں نک جوناس کی شخصیت اوران کی پریانکا سے محبت کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ کرنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ابھی تو شروعات ہے۔۔

متعلقہ عنوان :