آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان

ْ معاہدہ طے پا جانے پر دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے

منگل 26 جون 2018 15:31

سڈنی ، لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) آسٹریلیا کے ڈیرن بیری کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو رکسن کی جانب سے اپنے کنٹریکٹ میں توسیع نہ لینے کے بعد ان کے جانشین کے طورپرآسٹریلوی کوچ پرہی اعتماد کیا گیا ہے، ڈیرن بیری معاہدہ طے پا جانے پر دو سالہ کنٹریکٹ کے تحت ایشیا کپ سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

(جاری ہے)

وہ پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلیے کچھ عرصے سے غیرملکی کوچز کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور قومی ٹیم کی فیلڈنگ میں نمایاں بہتری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔ پاکستان کے آخری مقامی فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد تھے۔۔