تھائی لینڈ فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی کوچ سمیت غار میں پھنس گئے

منگل جون 15:31

بینگ کاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) تھائی لینڈ میں انڈر 16 فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کوچ سمیت ایک غار میں پھنس گئے ہیں۔ غار کا دہانا بارش کے پانی نے بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ میں انڈر 16 فٹبال ٹیم کے 12 کھلاڑی اپنے کوچ کے ہمراہ سیر و تفریح کی غرض سے ایک غار میں گئے تھے، جس کا دہانہ شدید بارش کے بعد پانی نے بند کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے کارروائی شروع کر دی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ غار تک پہنچنے کے لیے کسی اور راستے کی تلاش میں ہیں۔کھلاڑیوں کے ذاتی استعمال کے کچھ سامان غار کے دہانے سے مل گیا ہے، تاہم حکام کو امید ہے کہ کھلاڑی غار کے اندر حفاظت سے ہوں گے اور انہیں جلد از جلد وہاں سے نکال لیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :