ٹامس برڈچ فٹنس مسائل کے باعث ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

منگل 26 جون 2018 15:31

پراگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ فٹنس مسائل کے باعث ا?ئندہ ماہ شیڈول سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

برڈچ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ومبلڈن اوپن سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کیلئے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے کامیاب نہ ہو سکا، ایونٹ سے دستبرداری اختیار کرنے پر مایوسی ہوئی لیکن اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :