شاہد خاقان عباسی کو این اے 53سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

منگل جون 15:33

شاہد خاقان عباسی کو این اے 53سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اپیلٹ ٹربیونل نے این اے 53سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق این ای53سے شاہد خاقان عباسی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم ذاتی حیثیت میں ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ آر او نے حقائق کے برعکس میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے ۔

عدالت نے این اے 53کے آر او کا فیصلہ کالعد م قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ میں اپنے حلقے سے 8 بار منتخب ہوا،حلقے کی بہتری کیلئے کیاکام کیا،اس سے بہترجواب نہیں تھا،میں نے یہی بہتر جواب سمجھا ہے،اب فیصلہ حلقے کی عوام نے کرنا ہے ،آر ا و نے فیصلے میں لکھاکہ حلف نامہ مکمل پرنہیں کیا، قمرالاسلام کی گرفتاری بدقسمتی کی بات ہے اور اس طرح الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے اور پاکستان کے لیے کام کیا، کبھی کسی آمر کا ساتھ نہیں دیا اور پارٹی سے وفاداری نہیں بدلیمیں نے اپنا وقار بلند رکھا،کبھی غیرجمہوری قوتوں سے نہیں ملا،اب فیصلہ حلقے کے عوام نے کرنا ہے ، بدقسمتی کی بات ہے قمرالاسلام پی پی10سے امیدوارتھے نیب نے انھیں گرفتارکیاہے،قمرالاسلام کے کاغذات نامزدگی میں نیب کا خط لگا ہواہے ،اس طرح کی کارروائی کو پری پول دھاندلی نہ کہیں توکیا کہیں، میاں نوازشریف نیب میں 100 پیشیوں پر حاضر ہوئے ،انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔

ان کا کہناتھا کہ حلقے میں روڈ وفاق،صوبائی اورمقامی حکومتیں بناتی ہیں۔۔۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ جسے بھِی خرابی نظر آتی ہے مسلم لیگ (ن) میں ہی نظر آتی ہے، الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھ رہے ہیں اور اٹھیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی 100 پیشیاں ہوئیں، انصاف ہوتا نظر نہیں آرہا، میں نے پہلیکہا تھا کہ کوئی توقع نہیں کہ نوازشریف کو انصاف ملے گا، انصاف نہ صرف ہوناچاہیے بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی پر کاغذات نامزدگی درست طریقے سے پر نہ کرنے کا اعتراض تھا۔اور اب این اے 53سے شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ کے امیدوار ہوں گے۔۔