یمن میں شہریو ں کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے،جنرل المالکی

منگل جون 15:33

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان اتحادی فوج بریگیڈئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی مسلسل پشت پناہی کا سلسلہ جارہی ہے اور حوثی شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں،الحدیدہ پورٹ کو حوثیوں کے قبضے سے چھڑانے کے بعد دیگر علاقوں کو بھی آزاد کرانے میں کافی حد تک پیش قدمی ہو چکی ہے۔

یمنی فوج حدیدہ میں حوثیوںکی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگوں کی صفائی کے مراحل کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیاء حدیدہ پورٹ پر آنے والے امدادی جہازوں کیلئے رکاوٹ پیدا کر رہے ہیںجس کیوجہ سے شہریو ں کو امداد کی فراہمی میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔