ڈالرمہنگا ہونے سے درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی

گاڑیوں کے پرزے،ایل سی ڈی، موبائل،درآمدی دوددھ اور الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

منگل 26 جون 2018 15:36

ڈالرمہنگا ہونے سے درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) ڈالرمہنگا ہونے سے ضروری اشیا بھی مہنگی ہو گئیں۔ خصوصا درآمد اشیا کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچی ہیں۔ گاڑیوں کے پرزے،ایل سی ڈی، موبائل،درآمدی دوددھ اور الیکٹرانکس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ایک جائزے کے مطابق عام موبائل فون ہزار سے پندہ سو،اینڈرائیڈموبائل ہزار روپے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کے درآمدی پرزے بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔ ایل سی ڈی کی قیمتوں میں پانچ سوسے پندرہ سو روپے اضافہ ہوا ہے۔ سونے کی قیمت پچپن ہزار سے انسٹھ ہزار روپے فی تولہ تک جاپہنچی ہے۔تاجروں اور کاروباری طبقے کا کہنا ہے کہ ڈالرمہنگا ہونے سے خام مال اور دیگر سامان بہت مہنگا ہو گیا۔ صارفین کہتے ہیں ڈالرمہنگا ہونے سے مہنگائی کا جن بے قابوہو رہا ہے۔ڈالرکی قیمت سے ہر شے کی قیمت منسلک ہے، جوں جوں ڈالرمہنگا ہوتا ہے، مہنگائی بڑھ جاتی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :