امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

وجہ چین امریکا تجارتی جنگ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے

منگل 26 جون 2018 15:36

امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین امریکا تجارتی جنگ اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1266.29 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 1.80 ڈالر (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 1268.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 1268.06 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 1269.70 ڈالر فی اونس کی سطح پر فلیٹ رہے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد کم ہوکر 1264.70 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اگست کے لیے سودے 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1266.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔۔

متعلقہ عنوان :